ویمنز ایشیا کپ : پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویمنز ایشیا کپ  : پاکستان  کو بھارت  کے  ہاتھوں  شکست

دمبولا (سپورٹس ڈیسک ،دنیا نیوز) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے ۔بھارتی ویمنز ٹیم نے 109 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔۔

 سمرتی مندھانا 45 اور شفالی ورما 40 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ سیدہ اروب شاہ نے 2 اور نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سدرہ امین 25 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ اوپنر بلے باز گل فیروزہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ منیبہ علی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں۔ عالیہ ریاض 6، کپتان ندا ڈار 8، طوبیٰ حسن 22، سیدہ اروب شاہ 2 رنز بنا سکیں ، ارم جاوید ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئیں جبکہ فاطمہ ثنا 22 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 3 جبکہ رینوکا سنگھ، پوجا وستراکر اور شریانکا پاٹل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔دریں اثناٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیپال نے یونائیٹڈ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دی ، نیپال ویمنز ٹیم نے یو اے ای کا 116 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں حاصل کرلیا، سمجھانہ کھدکا کو 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں