سائٹ ایسوسی ایشن کا بجلی نرخ کو معقول سطح پر لانیکامطالبہ

سائٹ ایسوسی ایشن کا بجلی نرخ کو معقول سطح پر لانیکامطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر محمد کامران عربی نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔۔

کہ وہ تمام کیٹگریز کے صارفین بالخصوص برآمدی اور عام صنعتوں کیلئے بجلی کے بے تحاشا ٹیرف کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے اور فی یونٹ پیداوار کی اصل لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے معقول بنایا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے صنعتکار برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔بجلی کے زائد ٹیرف صنعتوں کو تیزی سے برآمدات پر مبنی بین الاقوامی منڈیوں میں غیر مسابقتی بنا رہے ہیں جہاں پاکستان کے حریف خاص طور پر بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، ویتنام اور مصر کو ہم پر برتری حاصل ہے ۔کامران عربی نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی ملک پر مسابقتی برتری حاصل نہیں اور جہاں تک صنعتی توانائی کے اِن پٹ کا تعلق ہے یہ سب سے نیچے ہے ۔صنعتی پیداوار کیلئے انرجی سیکورٹی (خاص طور پر بجلی، گیس اور پانی) کی ضرورت ہوتی ہے جس میں مسابقتی قیمت پر اچھے معیار کی یوٹیلیٹی سہولتیں اور مسلسل سپلائی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال حکومت سے فوری مداخلت کا تقاضہ کرتی ہے جو کہ صنعتی پہیہ کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کا روزگار برقرار رہے اور ملک بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمدی آرڈرز سے محروم نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں