چیلنجز سے نمٹنے کیلئے او آئی سی ممالک میں تعاون ناگزیر:گیلانی

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے او آئی سی ممالک میں تعاون ناگزیر:گیلانی

اسلام آباد(نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو سماجی انصاف اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے ایک محور کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے حل کے لئے او آئی سی رکن ممالک کے مابین تعاون ناگزیر ہے ۔جامع فعال پالیسیاں ، پائیدار ترقی  اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناناہوگا ، اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پانی ،توانائی،خوراک اور ماحولیاتی نظام کا او آئی سی ممالک سے تعلق اور ان چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے اس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ او آئی سی ممالک کے روشن مستقبل کیلئے سائنسی تحقیق پائیدار ترقی کا حصول ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور موثرحکمت عملی ، قومی اداروں کے مابین باہمی تعاون کا فروغ اور گڈ گورننس نا گزیر ہیں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں جدت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہم سب علم اور اختراع کے حصول کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں اور او آئی سی ممالک کے لیے ایک روشن، محفوظ اور پائیدار مستقبل بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں