سٹاک ایکسچینج :شدیدمندی،معمولی ریکوری،1578پوائنٹس کم

سٹاک ایکسچینج :شدیدمندی،معمولی ریکوری،1578پوائنٹس کم

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز شدید مندی کا رجحان رہا ۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 1713 پوائنٹس کمی سے 78ہزار 405پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔

 تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس معمولی ریکوری کے بعد 1578پوائنٹس کمی سے 78ہزار 539پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ بازار میں 37 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ۔ جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 19.350 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 445کمپنیز میں کاروبار ہوا ۔ جس میں سے 318کمپنیز کے حصص میں کمی ، 80میں اضافہ جبکہ 47کمپنیز کے حصص کی قیمت مستحکم رہی ۔ ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہونے کے باعث محتاط رویہ اختیار کررہے ہیں ۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278.30 روپے ہوگئی ۔ادھر اوپن مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 07 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں