پولیس نے 4 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا اسلحہ برآمد

پولیس نے 4 مبینہ ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا اسلحہ برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 4 مبینہ ڈاکووّں کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ جبکہ انکے دیگر 4 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

 تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چکنمبر 229رب میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے 4 مبینہ ڈاکوئوں افضل، عمران، اللہ اور غلام شبیر کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے اسلحہ ، نقدی، موبائلز اور موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ۔ جبکہ انکے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم  ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کے انتظار میں تھے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں