کوہلی اور روہت 2027کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں:گوتم گمبھیر

 کوہلی اور روہت 2027کا ورلڈ کپ  بھی کھیل سکتے ہیں:گوتم گمبھیر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا ہے ۔۔

کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے متحرک رکھا جائے گا۔ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹونٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں