ہاردک اور اننیا پانڈے کی قربت کی خبریں زیرِ گردش

 ہاردک اور اننیا پانڈے کی قربت کی خبریں زیرِ گردش

ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتیں دیکھ کر مداح تجسس کا شکار ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا کو مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ اس تقریب کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ہاردک پانڈیا کو اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ اننیا پانڈے کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں ہاردک پانڈیا اور اننیا پانڈے کو بے تکلفی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی قائم ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ہاردک اور اننیا ساتھ ساتھ نظر آئے ، صرف یہی نہیں، اس شادی کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرلیا ہے ۔انسٹاگرام پر فالو کرنے کی خبر سامنے آتی ہی مداحوں نے دونوں اسٹارز پر گہری نظریں جمالی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر فالو کرنا ہاردک پانڈیا اور اننیا پانڈے کی پروان چڑھتی محبت کی گواہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں