میری بیٹی سے دور رہو، ٹرمپ جونیئر نے نوجوانوں کو خبردار کر دیا

میری بیٹی سے دور رہو، ٹرمپ جونیئر نے نوجوانوں کو خبردار کر دیا

واشنگٹن (آئی این پی )ٹرمپ جونیئر نے امریکی نوجوانوں کو اپنی 17 سالہ بیٹی سے دور رہنے کیلئے خبردار کردیا۔

سابق امریکی صدر کی17 سالہ پوتی کائی ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سٹیج پر اپنے دادا  کی تعریف کرتے ہوئے بہترین تقریر کی تھی، جس کے بعد وہ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تاہم کائی ٹرمپ کے والد ٹرمپ جونیئر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کی مقبولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ تم کائی سے دور رہو اور دور ہی رہنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں