بابر اعظم نے اے بی ڈی ویلیئرز کو بہترین بلے باز قرار دیدیا

بابر اعظم نے اے بی ڈی ویلیئرز  کو بہترین بلے باز قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنے کیریئر کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔

بابر اعظم سے اے بی ڈی ویلیئرز کے آفیشل یوٹیوب چینل انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں بہترین بلے باز کون ہے ؟ جس پر بابر اعظم نے فوراً اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا، اس دوران بابر اعظم نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دیا، جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ آپ میرا نام نہیں لے سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں