غزہ :خان یونس پر اسرائیلی حملے ، 70افراد شہید ،200زخمی

غزہ :خان یونس پر اسرائیلی حملے ، 70افراد شہید ،200زخمی

غزہ(اے ایف پی ،رائٹرز)گزشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں 70 افراد شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے  شہریوں کو خان یونس کے مغربی علاقے خالی کرنیکا حکم دیا تھا ، شہری محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو رہے تھے اس دوران صیہونی فوج نے بمباری کر دی ،شہدا کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ،کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ادھر گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 93افراد شہید،300سے زائد زخمی ہو گئے ۔وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 39ہزار 6فلسطینی شہید، 89ہزار 818زخمی ہو چکے ۔غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کرنے والے کینیڈا کے شہری کو اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا۔ کینیڈا کا مسلمان شہری اتوار کو سیاحتی ویزے پر اسرائیل پہنچا ،پیر کو اسرائیل سے بذریعہ ٹیکسی غزہ پہنچا تھا۔دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم امریکا پہنچ گئے ، وہ آج بائیڈن سے ملاقات کریں گے ،بدھ کو امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے ۔نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بائیڈن سے تبادلہ خیال بھی کرینگے ۔ روانگی سے قبل اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہے گا۔یرغمالیوں کے فورم کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست 35 سالہ یاگیو بوششتاب اور 76 سالہ ایلکس ڈینسیگ ہلاک ہو گئے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں