سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی بنائی جائے ،وزیر اعظم

سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی بنائی جائے ،وزیر اعظم

اسلام آباد(نامہ نگار،اے پی پی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے ہد ایت کی وفاقی وزارتوں کی استعدادکار اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سربراہی و ہ خود کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کنسلٹنسی فرم کیئارنی (Kearney)کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں،کیئارنی ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم ہے جس کے آپریشنز دنیا بھر خصوصا ًمشرق وسطیٰ میں ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلئے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلا میہ میں کہا گیا شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہانہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلا کا موقع بھی نہ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں