ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھو ں لوٹ لیے

ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھو ں لوٹ لیے

قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔۔۔

 بستی برات شاہ کے قریب شہری شان خان سے ڈاکوؤں نے 2لاکھ 6ہزار نقدی، 2موبائل فونز ، موٹرسائیکل ، محلہ حاجی شاہ شریف کے قریب سے ڈاکوؤں نے وقاص علی سے 1لاکھ 6ہزار نقدی ،2موبائل فونز ،پولیس تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ منیر شہید کالونی شہبازخاں روڈ پر ڈاکوؤں نے ارشد اورعبدالسلام سے 50ہزار نقدی ، موبائل فون ، علاقہ الشفاء لیب سٹیل باغ موڑ کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے عقیل سے 39ہزار نقدی چھین لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں