صبا فیصل نے بیٹی کے ہمراہ پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

صبا فیصل نے بیٹی کے ہمراہ پہلے  عمرے کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی و اداکارہ، ماڈل سعدیہ فیصل کے ہمراہ پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ بیت اللہ کے سامنے کھڑے ہوکر مکمل حجاب میں خوبصورت تصویریں شیئر کیں اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج اپنی بیٹی کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اللّٰہ قبول اور منظور فرمائے ۔انہوں نے ایک اور انسٹاپوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس یادگار سفر کی چند خوبصورت یادوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں