سمارٹ واچ نے سمندر میں پھنسے شہری کی جان بچا لی

سمارٹ واچ نے سمندر میں پھنسے شہری کی جان بچا لی

نیو ساؤتھ ویلز(نیٹ نیوز) ایک آسٹریلوی شہری اپنی ایپل اسمارٹ گھڑی کا بروقت استعمال کرکے سمندر میں دوبنے سے بچ گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ رِک شیرمین بائرن بے کے ٹیلو بیچ پر سرفنگ سیشن میں شریک تھے کہ اسی دوران وہ پانی میں گر گئے ۔ لہروں کا کا رُخ غیرمستحکم تھا جس کی وجہ سے سے مزید ساحل سے دور ہوگئے ۔دریں اثنا رِک شیرمین کو یاد آیا کہ ان کے پاس اپنی ایپل واچ ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو کال ملائی جس پر دوسری طرف سے کال موصول کرلی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ انہیں پولیس، فائر بریگیڈ یا ایمبولینس، کس کی ضرورت ہے ؟۔رِک ایک گھنٹے تک لائن پر رہے اور سکیورٹی کو اپنے مقام کی طرف ہدایت دیتے رہے ۔ کچھ دیر بعد ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں سمندر سے باہر نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں