آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات

آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات

کراچی (بزنس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال آئی ٹی برآمدات 3.5ارب ڈالر تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی شعبے میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ حکومت نے اگلے 5برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔آئی ٹی شعبے میں برآمدی صلاحیت کے پیش نظر حکومت نے رواں مالی سال 79ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں