موبائل کی درآمدات 1.8ارب ڈالر سے متجاوز

موبائل کی درآمدات 1.8ارب ڈالر سے متجاوز

کراچی (بزنس رپورٹر )مالی سال 24 کے دوران موبائل کی درآمدات 1.8ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران 1.898ارب ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔

 جو 2022-23 کے دوران 570.071 ملین ڈالر کے مقابلے میں 233 فیصد زیادہ ہے ۔ روپے کے لحاظ سے مالی سال 2023-24 کے دوران 535.690  ارب اور روپے کے مقابلے میں 291.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2022-23 میں 136.847 ارب کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں