مردہ سمجھ کر دفنایا کُتا قبر سے نکل کر مالکان کے پاس آگیا

مردہ سمجھ کر دفنایا کُتا قبر سے نکل کر مالکان کے پاس آگیا

یونگ چیون(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں ‘ہوسن’ نامی ایک کتا جسے ٹرک کی زد میں آنے پر مردہ قرار دے کر دفنایا جاچکا تھا۔

، اپنی قبر سے نکل کر اور واپس گھر پہنچنے کے بعد معجزاتی حیثیت حاصل کرچکا ہے ۔ہوسن جنوبی کوریا میں ایک خوفناک ٹرک حادثے سے گزرنے اور موت کے منہ سے واپس آنے کے بعد پہلی بار خبروں کی سرخیاں بنا۔ یونگ چیون شہر میں مالکان کے گھر کے قریب ایک ٹرک نے کتے کو ٹکر ماری تھی۔ اس کے زخم اتنے شدید تھے کہ ایک پڑوسی جس نے اسے سڑک کے کنارے پایا، اس نے اسے مردہ سمجھا اور اس شخص نے ہوسن کو قریبی کھیت میں ایک قبر میں دفن کردیا۔دفنانے کے بعد شخص مالکان کے گھر گیا اور انہیں یہ بری خبر سنائی۔ تاہم چار دن بعد ہوسن و اپس آگیا،کتے کی پچھلی ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں