ملازمت کیلئے حمل کا ٹیسٹ لازم،چینی کمپنیوں پر مقدمہ

ملازمت کیلئے حمل کا ٹیسٹ لازم،چینی کمپنیوں پر مقدمہ

ژی جیانگ(نیٹ نیوز) چین میں کئی پراسیکیوٹرز نے حال ہی میں 16 کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جن پر الزام لگایا گیا ہے۔

 کہ انہوں نے ملازمت کی امیدوار خواتین کیلئے حمل کے ٹیسٹ لو لازمی قرار دیا ہے ۔اگرچہ چینی قانون واضح طور پر آجروں کو حمل کا ٹیسٹ بطور امتحانِ ملازمت کے کروانے سے منع کرتا ہے لیکن کچھ کمپنیاں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی چھٹیوں اور سہولیات کے اخراجات کو لیکر اتنی فکر مند ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کو ترجیح دیتی ہیں کہ وہ جن خواتین کو ملازمت پر رکھ رہی ہیں کہیں وہ حاملہ تو نہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں چین کے صوبہ ژی جیانگ سو کے ضلع نانٹونگ میں استغاثہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے 16 کمپنیوں کے خلاف ملازمت کی امیدوار خواتین میں حمل جانچنے کے غیرقانونی اقدام پر مقدمہ دائر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں