انسان کے بچے سے شادی کریں: علیزہ سلطان کا لڑکیوں کو مشورہ

انسان کے بچے سے شادی کریں: علیزہ سلطان کا لڑکیوں کو مشورہ

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے ہمسفر کے انتخاب کے لیے کنواری لڑکیوں کو مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر علیزہ سلطان کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے والی خاتون کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔ویڈیو بنانے والی خاتون نے علیزہ سلطان سے سوال کیا کہ آپ اُن لڑکیوں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی جو بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟اس سوال کے جواب میں علیزہ سلطان نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ اچھی طرح دیکھ بھال کر اور انسان کے بچے سے شادی کریں۔ لڑکیوں کو اپنے لیے ایسے ہمسفر کا انتخاب کرنا چاہیے جو ذمہ دار ہو، شادی شدہ زندگی میں سب سے اہم یہی ہے کہ آپ کا شوہر ذمہ دار ہو، اُسے اپنی ذمہ داری اٹھانی آنی چاہیے اور وہ بیچ راستے میں چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں