منشیات فروش پونے چھ کلو چرس سمیت پکڑاگیا

منشیات فروش پونے چھ  کلو چرس سمیت پکڑاگیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کر کے۔۔۔

 بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کوگرفتار کر لیا ۔ ملزم جمشید منشیات سپلائی کیلئے جا رہا تھا ، ملزم سے کروڑوں کی 5 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم پہلے بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ،تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کرکے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں