عائزہ خان ایک بار پھر جُھلسنے سے بچ گئیں

عائزہ خان ایک بار  پھر جُھلسنے سے بچ گئیں

کراچی(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کی شوٹنگ کے دوران جُھلسنے سے بچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس ساحلِ سمندر پر گھوڑے کو ٹہلاتی ہوئی نظر آئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان جیسے ہی گھوڑے کی رسی پکڑے بے دھیانی میں اُلٹے قدم چلنے لگتی ہیں تو اُن کا بازو ساتھ موجود مشعل سے ٹکراتا ہے ۔اداکارہ زور سے چیخ مار کر پیچھے ہٹتی ہیں اور پھر اپنے گھوڑے کو بھی مشعل کے قریب جانے سے روکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں