پالیسی گول میز کانفرنس، خواجہ محمد علی،اسٹیک ہولڈرز شریک

 پالیسی گول میز کانفرنس، خواجہ  محمد علی،اسٹیک ہولڈرز شریک

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک کے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر خواجہ محمد علی نے اسلام آباد میں سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی طرف سے ‘‘ سائبر اسپیس عالمی مشترکہ مسئلہ :عالمی قوانین کی تشکیل و نفاذ ’’کے موضوع پر منعقدہ پالیسی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

خواجہ محمد علی نے ‘‘قومی سائبر سکیورٹی پالیسی، قومی سلامتی کو درپیش سائبر خطرات اور ردعمل کا مکنزم ’’پر اپنے کلیدی خیالات پیش کیے ۔کانفرنس میں صدر سی اے ایس ایسایئر مارشل جاوید احمد، ایگزیکٹوڈائریکٹر ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء جمال عزیز،ڈائریکٹر این سی سی ایس ڈاکٹر کاشف کفایت اور ڈائریکٹر ایس سی سی ایس زنیرہ نے بھی شرکت کی۔سیشن کی میزبانی ایئر مارشل زاہد محمود نے کی ۔سیشن میں اہم اسٹیک ہولڈرز، سول ،فوجی ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں