اسماعیل ہانیہ کی شہادت، ایران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا

تہران: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔

ایران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کا سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں