ہمارے دفتر سے سامان چوری کر لیا گیا، معافی نہیں ملے گی: عمر ایوب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آج دفتر ڈی سیل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیا ہے، ہمارے دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کر کے لے گئے ہیں۔

عمرایوب کا کہان تھا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو، رؤف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہمارے وکلا موجود ہیں، موجودہ آئی جی ،ایس ایس پی آپریشن، ایس ایچ او، سی ڈی اے چیئرمین اور ڈائریکٹر انرجی مینجمنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی، میں نے زندگی میں بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا ہے مگر ان کو معافی نہیں ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں