عوام کے لیے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی، مٹی کا تیل 6 روپے 32 پیسے کمی کیساتھ 177 روپے 39 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی کیساتھ 160 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔