توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جمعرات کو کیس کی سماعت کریں گے، عمران خان کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا تھا، 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے جمعرات کو دستیاب نہیں، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا دو رکنی بینچ کل دستیاب نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں