آئی پی پیز پر تاجر کمیٹی کی تشکیل خوش آئندہے ،میاں زاہد

 آئی پی پیز پر تاجر کمیٹی کی تشکیل خوش آئندہے ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی اور۔

 بجلی کے بلوں کی وجہ سے عوام کی بھاری اکثریت خود کوغیرمحفوظ سمجھ رہی ہے ۔ عوام اور فلاحی ریاست کا رشتہ مسلسل کمزورہورہا ہے اور نوجوان ملک سے باہر روزگار کی تلاش کے لئے بے تاب ہیں۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کی لوٹ مارکا مسئلہ حل کرنے کے لیے صدرمملکت آصف علی زرداری کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک کمیٹی کی تشکیل خوش ائند ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی معیشت کو گزشتہ چند سالوں میں سب سے بڑاجھٹکا ائی پی پیز اور بجلی کے فرسودہ نظام نے دیا ہے جبکہ دوسرا بڑاجھٹکا ناکام سرکاری ادارے مسلسل دے رہے ہیں جو عوامی ٹیکس کا 1200 ارب روپے سالانہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 ہزار ارب روپے سالانہ کی ٹیکس چوری بھی سب پر عیاں ہے ،ان عوامل کی وجہ سے ملکی معیشت اورساکھ تباہ ہوتی جا رہی ہے اورملک دیوالیہ پن کی دہلیزتک پہنچ گیا ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اگرچین اپنے قرضوں کا مطالبہ کردے توپاکستان فوری طورپردیوالیہ ہوجائے گا،ان حالات میں بھی حکومتی اخراجات اور ملکی قرضے کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں، ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہمارے فوجی جوان جام شہادت نوش کر رہے ہیں۔ کاروباری شعبے کو سہولتوں کی فراہمی ناپید ہے اورعوام بے روزگاری کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں