آبادگار بورڈ اجلاس،آبپاشی نظام کی دیکھ بھال نہ ہونے پر تشویش

آبادگار بورڈ اجلاس،آبپاشی نظام کی دیکھ بھال نہ ہونے پر تشویش

پنگریو (نمائندہ دنیا)سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس مرکزی دفتر میں صدر محمود نواز شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی، سید ندیم شاہ، ایس یو پی کے صدر سید زین شاہ، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری غلام سرور کھیڑو اور مختلف اضلاع کے کاشتکاررہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آبپاشی کے نیٹ ورک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں تعمیر کرنے سے قبل موجودہ اور پرانے آبپاشی کے نیٹ ورک کو سمجھنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں