اسٹاک ایکسچینج:تیزی،51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،51فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (بزنس رپورٹر،آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پرائیویٹائزیشن اور اسٹاف لیول معاہدہ کے بعداسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ۔

اور مارکیٹ پھر 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی ۔مارکیٹ سرمائے میں85ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور 51.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کی وجہ سے انڈیکس 78700پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس کم ہو گیا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 228پوائنٹس کے اضافے سے 78105 پوائنٹس پرجاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 84پوائنٹس کے اضافے سے 25045 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس بڑھ کر50243پوائنٹس پر بند ہوا۔ 20ارب روپے مالیت کے 59 کروڑ 10 لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں