کراچی چیمبر کا انٹرنیٹ کی سست روی پر تشویش کا اظہار

کراچی چیمبر کا انٹرنیٹ کی سست روی پر تشویش کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر افتخار احمد شیخ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور۔

 اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک محدود رسائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ سیفٹی فائر وال کی تنصیب پر انٹرنیٹ کنکٹیوٹی معمول پر آجائے گی لیکن یہ مسئلہ اب تک برقرار ہے جس کے نتیجے میں تمام قسم کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کنکٹیوٹی اور ناقص سوشل میڈیا ایپس کی وجہ سے تاجر برادری کو  بین الاقوامی وینڈرز اور خریداروں سے آرڈرزحاصل کرنا ناممکن نظر آرہا ہے جس سے انہیں شدید مالی نقصان ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں