انٹرنیٹ بندش معیشت کو پٹری سے اتار سکتی ہے ، اوورسیز انوسٹرز

انٹرنیٹ بندش معیشت کو پٹری سے اتار سکتی ہے ، اوورسیز انوسٹرز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اوورسیز انوسٹرز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بار بار انٹرنیٹ کی بندش ملک کی اقتصادی ترقی کو پٹری سے اتار سکتی ہیں۔

جمعرات کو ایکس پر جاری کردہ بیان میں او آئی سی سی آئی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی مسلسل وکالت کی ہے ۔تاہم وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ڈبلیو آئی ایس پی اے پی) کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندشیں، جیسا کہ اس وقت ملک کو متاثر کر رہی ہیں، اس وژن کو خطرے میں ڈالتی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں