کپاس کی پیداوار میں کمی، درآمدی معاہدے مزید تیز

کپاس کی پیداوار میں کمی، درآمدی معاہدے مزید تیز

کراچی (آن لائن )کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر معمولی کمی سے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔۔

 ٹیکسٹائل ملز مالکان نے روئی کے درآمدی معاہدوں میں تیزی کر دی ہے ۔کراپ رپورٹنگ سینٹر پنجاب اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں کپاس کے پیداواری اعداد و شمار میں غیر معمولی فرق ریکارڈ کیا گیا ۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق 15اگست 2024 تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 49فیصد کی کمی سے مجموعی طور پر 10لاکھ 75 ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے جبکہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 38فیصد کی کمی سے 3لاکھ 92ہزار 800 گانٹھیں اور سندھ میں 54فیصد کمی سے 6لاکھ 82ہزار 300 گانٹھوں کی مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے ۔ زیر تبصرہ مدت میں ٹیکسٹائل ملوں نے 10لاکھ 6ہزار روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے 18لاکھ60ہزار بیلز کی خریداری کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں