ریونیو ایڈوائزرز کی آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی اپیل

ریونیو ایڈوائزرز کی آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی اپیل

لاہور(آئی این پی)چیئرمین ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت ہر سال 3 ارب ڈالر آئی پی پیز کو ادا کرتی ہے جبکہ آئی پی پیز کو کھربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی دی گئی ہے۔۔۔

حکومت معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم یا ان پر نظر ثانی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’پاکستان کی معیشت اور آئی پی پیز کا بوجھ‘‘ کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس بارز کے ممبران بابر نیاز، عبدالمغیث، سمرتارر، اعظم شاہ،میاں افتخار، ارشد لائق، بیرسٹر اسلم شیخ، ندیم چودھری، ناصر رمضان چودھری ،چودھری افتخار،کاشف قدیراور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ڈیمز کی مد میں جو اربوں لئے گئے ہیں ان کا اور آئی پی پیز کو دیے گئے اربوں کا آڈٹ کرایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں