اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

 اسٹیل مصنوعات کی  قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے ۔کولڈ رولڈ کوئل کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی) کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں