کراچی چیمبر انتخابات، 108 امیدواروں کے کاغذات جمع

کراچی چیمبر انتخابات، 108 امیدواروں کے کاغذات جمع

کراچی(آن لائن)کراچی چیمبرکے 21ستمبر 2024کو آئندہ دوسال کیلئے ہونے والے منیجنگ کمیٹی کی30نشستوں کے انتخابات کیلئے 108 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ۔

 کراچی چیمبر میں برسر اقتدار بزنس مین گروپ(بی ایم جی) نے سیریل نمبر ایک سے 30اپنے امیدواروں کیلئے مختص کرلئے جبکہ ان کے مدمقابل کراچی بزنس مین الائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ الائنس کے 9امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)نے پولنگ کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی ڈپازٹ فیس بھی 15 ہزار سے زیادہ نہ لینے کا پابند کردیا گیا ہے ۔بزنس مین الائنس نے الیکٹرونک ووٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ،بزنس مین الائنس نے ڈی جی ٹی او کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں