اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ششماہی مالی نتائج جاری

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ششماہی مالی نتائج جاری

کراچی (پ ر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ نے 2024ء کی پہلی ششماہی کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 29 فیصد بڑھ کر 49.3 بلین روپے ہوگیا۔

مجموعی طور پر آمدنی میں اضافہ 24 فیصدتھا، جب کہ کلائنٹ کی آمدنی میں سال با سال کی بنیاد پر 23فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تمام شعبوں کی جانب سے مثبت حصہ تھا۔ آپریٹنگ اخراجات میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں افراط زر کے باعث 22 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح بینک 18فیصد کی کم ترین لاگت سے آمدنی کے تناسب کے ساتھ صنعت کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مزید برآں ناقابل وصولی قرضوں کے ساتھ ساتھ خطرات کے حوالے سے دانشمندانہ نقطہ نظر کے نتیجے میں نقصانات سن 2024ء کی پہلی ششماہی کے دوران میں 1.8 بلین روپے کی خالص ریلیز کا باعث بنے جب کہ گزشتہ برس اس مدت میں 12 ملین روپے کی خالص ریلیز کا باعث بنے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں