اوورسیز انوسٹرزکا آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرکوترقی دینے کا عزم

اوورسیز انوسٹرزکا آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹرکوترقی دینے کا عزم

کراچی (آن لائن)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اوآئی سی سی آئی) نے آئی ٹی سی این ایشیا 2024میں پاکستان کے آئی ٹی اور۔

 ٹیلی کام سیکٹرز کو ترقی دینے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ او آئی سی سی آئی کے صدر ریحان شیخ نے اپنے کلیدی خطاب میں ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے مستقبل کیلئے ایک پر امید وژن کا اشتراک کیا جس میں آئی ٹی اور آئی ٹی سے چلنے والی خدمات میں ترقی کیلئے پاکستان میں نمایاں امکانات کی نشاندہی کی گئی۔ ریحان شیخ نے اپنے خطاب میں ایک مضبوط آئی ٹی ماحولیاتی نظام کی ضرورت پر زور یتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کاروباری ترقی کیلئے اہم ہے بلکہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے ایک سنگِ بنیاد بن سکتا ہے ۔ریحان شیخ نے کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری سالانہ 6بلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں