اتنا پیسہ لازمی کمانا چاہئے کہ رشتے نہ ٹوٹیں:دانش نواز
کراچی(آئی این پی)اداکار و ہدایت کار دانش نواز نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اتنا پیسہ لازمی کمانا چاہیے کہ پیسوں کی وجہ سے اس کے رشتے نہ ٹوٹیں اور اپنے نہ چھوٹیں۔
ایک پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کامیڈی سے کیریئر کا آغاز کیا اور کافی وقت تک مزاحیہ کردار ہی ادا کرتے رہے ، جس سے لوگوں کو لگا کہ انہیں صرف کامیڈی آتی ہے ۔ان کے مطابق وہ لوگوں کے ذہنوں میں خود سے متعلق سوچ بدلنا چاہتے تھے ، اس لیے وہ ہدایت کاری کی جانب آئے اور انہوں نے وہاں بھی محنت سے نام کمایا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہی شخص سے 100 بار یک طرفہ محبت کی ،دانش نواز نے کہا کہ ہر انسان کو اتنا پیسہ لازمی کمانا چاہیے کہ ان سے ان کے رشتے اور تعلقات نہ چھوٹیں نہ ٹوٹیں۔