ڈالرمہنگا،فی تولہ سونا 2لاکھ 62ہزار 500روپے پرمستحکم

ڈالرمہنگا،فی تولہ سونا 2لاکھ 62ہزار 500روپے پرمستحکم

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں پیرکو ڈالر کی قدربڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا،ادھرعالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 278.64 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر279.75روپے پر برقرار رہا۔ یورو 23پیسے کے اضافے سے 308.52روپے کاہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 366.55روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2503 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر برقرار رہا۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں