گندم سکینڈل: سابق ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزم گرفتار

گندم سکینڈل: سابق ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)گندم سکینڈل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے لاہوراینٹی کرپشن سرکل نے سابق ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز، جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم، ریدار محمد سعید اور ناصر علی شامل ہیں۔۔۔

پاسکو کی گندم فروخت میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر مقدمہ درج ہوا تھا اور وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے سیلاب سے متاثرہ گندم کے ٹینڈر ز میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیلاب سے 2022 میں سندھ اور بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹر ک ٹن گندم متاثر ہوئی پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2023میں ٹینڈر جاری کیا، شرائط کے بر عکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10فیصد پر فارمنس گارنٹی کی مد میں غیرقانونی رعایت دی گئی ،شرائط میں ردوبدل سے صرف 3کروڑ 90لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے ،رولز کے مطابق 27کروڑ 60لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے ،ترجمان ایف آئی اے نے کہا ملزموں نے سرکاری خزانے کوتقریباً 23کروڑ 60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں