کابل:اٹارنی جنرل آفس کے قریب خودکش دھماکا، 6جاں بحق

کابل:اٹارنی جنرل آفس کے قریب خودکش دھماکا، 6جاں بحق

کابل (اے ایف پی،رائٹرز )افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک،13زخمی ہوگئے ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکا دارالحکومت کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر ہوا، دھماکے کی نوعیت اور نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔تاہم ابتک اس واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 13زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں