مختلف ٹریفک حادثات، 2نوجوان جاں بحق، 3افراد زخمی

 مختلف ٹریفک حادثات، 2نوجوان جاں بحق، 3افراد زخمی

شیخوپورہ،فیروزوالہ، ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،خبرنگار)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق، 3افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی ہاؤسنگ کالونی کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر نوجوان عارف علی جان کی بازی ہار گیا ،بتایا جاتا ہے کہ منو ں آباد کا رہائشی نوجوان عارف علی تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے سے گرکر شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال لے جایاگیا ، یہاں پر وہ دم توڑ گیا، جیتی روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا نے کے نتیجہ میں 3 نوجوان زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں سانگلہ ہل موڑ کے قریب بس کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار19سالہ نوجوان احتشام دم توڑگیا،حادثہ کی طلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد پولیس کی موجودگی میں لاش ورثاکے حوالے کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں