کراچی چیمبرالیکشن:بزنس مین الائنس کا پینل کے ناموں کا اعلان

کراچی چیمبرالیکشن:بزنس مین الائنس کا پینل کے ناموں کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر )کراچی چیمبرکے الیکشن (2024- 2026 )میں حصہ لینے والے بزنس مین الائنس کے پینل کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

 کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بزنس مین الائنس کے لیڈر آصف سخی،سیف اللہ خان،سلیم کپاڈیہ،شرجیل گو پلانی، رؤف ابراہیم ودیگر نے کہاکہ کراچی چیمبرکے الیکشن میں بی ایم جی کا برسر اقتدار گروپ دھاندلی کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کررہا ہے ، ابھی تک ہمارے امیدواروں کا سیرل نمبر الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ بزنس مین گروپ کو ایک سے لے کر30تک نمبر الاٹ کردیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ہمیں 31سے 60تک نمبر الاٹ کئے جائیں۔رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے آزاد ابزرور کی نگرانی میں الیکشن کرائیں جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں