چین کو گوشت کی برآمدات 2.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

چین کو گوشت کی برآمدات 2.6ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

بیجنگ(آن لائن)رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستان نے جنوری سے جولائی تک 540ٹن ابلا ہوا گوشت چین برآمد کیا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ(جی اے سی سی) کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران پاکستان کی چین کو گوشت کی برآمدات 2.6 ملین ڈالر سے زائد تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ شاندار کامیابی چینی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی مصنوعات کی بڑھتی طلب کو ظاہر کرتی ہے ۔ ڈی ای اے گروپ کے چیئرمین اور گوشت برآمد کرنے والے اویس میر نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ اس نمو کو آگے بڑھانے والی بنیادی برآمدی شے چین کو ابلا ہوا بیف ہے جس نے چینی صارفین میں مقبولیت میں اضافہ دیکھا ہے ۔ پاکستانی گوشت کے معیار اور ذائقے اور مسابقتی قیمتوں نے اسے چینی درآمد کنندگان کیلئے ایک پرکشش آپشن بنا دیا ہے ، یہ پیش رفت دونوں حکومتوں کی جانب سے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی کوششوں کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گوشت کی تجارت میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں اہم شراکت داروں کی حیثیت سے دونوں ممالک کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں