جھگڑے پر فائرنگ، نوجوان زخمی

جھگڑے پر فائرنگ، نوجوان زخمی

لاہور (کرائم رپورٹرسے )ہربنس پورہ فتح گڑھ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ہونے والے جھگڑے نے فائرنگ کا رخ اختیار کر لیا۔ 22 سالہ زبیر نامی نوجوان کو سر میں گولی مار دی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم باسط خان نے فائرنگ کی، جس سے زبیر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی، جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں