شیخوپورہ:معمرشخص قتل،ملزم لاش کھیتوں میں پھینک کرفرار

شیخوپورہ:معمرشخص قتل،ملزم لاش کھیتوں میں پھینک کرفرار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر شیخوپورہ کے گاؤں گوپے را میں نامعلوم افرادنے معمر شخص کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی اورفرار ہوگئے۔۔۔

 پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد لینے کے بعد لاش کومردہ خانہ منتقل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گلزار سکنہ مکتہ کے نام سے ہوئی ہے ، جس کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتارا گیاہے ، ورثا کو گلزار کے قتل کے حوالے سے اطلاع کردی گئی ہے ، ورثا کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں