برگر، چپس جیسی خوراک 3 ہفتوں میں شدید نقصان پہنچا سکتی

برگر، چپس جیسی خوراک 3 ہفتوں میں شدید نقصان پہنچا سکتی

آکسفورڈ(نیٹ نیوز) تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ کیک، کرسپی چپس اور برگر کھانے سے صرف تین ہفتوں کے اند اندر انسانی جسم کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کی غذائیں جن میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ دل کے لیے خطرناک ہوتی ہے بھلے لوگوں کا وزن نہ بڑھتا ہو۔ٹیسٹس میں لوگوں کے ایک گروپ کو چکنائی یا پولی-ان سیچوریٹڈ چکنائی والی غذا دی گئیں اور دوسرے گروپ سے 24 دنوں تک صحت بخش چکنائی والی غذا کھانے کو کہا گیا جیسے تیل والی مچھلی اور گری دار میوے ۔تحقیق کے آخری میں دیکھا گیا کہ کسی بھی گروپ کا وزن نہیں بڑھا تھا لیکن جو لوگ زیادہ چکنائی کھا رہے تھے ان کی صحت میں بنیادی خرابی دیکھی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں