توقیر ناصر نے صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کی وجہ بتا دی

توقیر ناصر نے صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور(شوبزڈیسک )سینئر اداکار توقیر ناصر نے خوبرو اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں توقیر ناصر نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد بھی کردیا تھا۔ میں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے لیے کئی اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں۔ میں نے آڈیشن کے دوران صبا قمر کو اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تھا کیونکہ اُنہیں ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھیِ، میں نے اُنہیں چار لائنز کے ڈائیلاگز دیے تھے جو اُنہوں نے فرفر ادا کردیئے تھے ۔ مجھے اپنے ڈرامے کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی اور مجھے صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ نہیں لگی تھیں، وہ میرے معیار پر پورا نہیں اُتر سکیں اور آڈیشن میں مسترد ہوگئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں