اسٹا ک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،63ارب خسارہ

اسٹا ک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،63ارب خسارہ

کراچی (آن لائن)اسٹا ک مارکیٹ کاروباری ہفتے کاآغازمنفی زون میں ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 204پوائنٹس کی کمی سے 78283پوائنٹس پر بندہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 63ارب روپے کا خسارہ ہوا ۔۔

جب کہ 64فیصدحصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبا ر کا آغاز مثبت زون ہوا تاہم منفی خبرو ں پر سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں تاخیر ،ایف بی آر کے اہداف پورے نہ ہونے پر منی بجٹ کی قیاس آرائیوں پر سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس 111پوائنٹس کی کمی سے 24811 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50674پوائنٹس سے کم ہو کر 50391پوائنٹس پر آگیا ۔ سرمایہ 104 کھرب21ارب روپے رہ گیا۔ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ 72 لاکھ 80 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے 68کروڑ8لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں