مرکنٹائل ایکسچینج میں 32ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 32ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 32ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد25906رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 18.783 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.279ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت3.100ارب،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت2.564ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.037ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 866.171ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 578.218ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت289.103 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 271.840 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت 258.662ملین روپے اورپلیڈیم کے سودوں کی مالیت54.418ملین روپے ریکارڈ کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں